Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ۔2 لاکھ روپئے سے زائد زیورات کی نقد خریدی پر ایک فیصد ٹی سی ایس

۔2 لاکھ روپئے سے زائد زیورات کی نقد خریدی پر ایک فیصد ٹی سی ایس

نئی دہلی۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 2 لاکھ روپئے سے زائد مالیتی زیورات کی نقد خریدی پر یکم اپریل سے ایک فیصد ٹی سی ایس عائد ہوگا۔ فی الحال 5 لاکھ روپئے یا اس سے زائد مالیتی زیورات کی نقد خریدی پر یہ ٹیکس نافذ ہے۔ فینانس بل 2017ء کی منظوری کے بعد زیورات بھی ایسی تمام اشیاء متصور کئے جائیں گے جن کی 2 لاکھ روپئے سے زائد نقد خریدی پر ایک فیصد ٹی سی ایس عائد ہوتا ہے۔ اس بل نے 5 لاکھ روپئے سے زائد مالیتی زیورات کی نقد خریدی پر ٹی سی ایس کی حد کو اس لئے برخاست کردیا ہے کیونکہ 2017-18ء کے مرکزی بجٹ نے 3 لاکھ سے زائد مالیتی نقد خریدی کی فروخت پر امتناع عائد کرنے کی تجویز رکھتی تھی، نیز اس کے خلاف ورزی پر نقد رقم وصول کنندہ شخص کے خلاف مساویانہ رقم کا جرمانہ عائد کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT