Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔20 سال پہلے سعید انور نے ہند میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی

۔20 سال پہلے سعید انور نے ہند میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی

لاہور۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  21 مئی 1997ء یعنی آج سے ٹھیک 20 سال پہلے دنیا نے ہندوستان کے کرکٹ گراؤنڈ میں ونڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز دیکھی اور سب سے شاندار بات یہ ہے کہ ہندوستانی گراؤنڈ پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو سخت چیلنج دینے والا پاکستانی بلے باز کوئی اور نہیں بلکہ سعید انور تھے۔چدمبرم اسٹیڈیم چنائی میں کھیلے گئے میچ میں سعید انور اور شاہد آفریدی نے اننگز کا آغاز کیا مگر شاہد آفریدی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن وکٹ کی دوسری جانب کھڑے سعید انور کے عزائم کچھ اور ہی تھے جنہوں نے ہندوستانی بولر کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے اکیلے ہی 194 رنز بنا ڈالے اور یوں ونڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 146 گیندیں کھیل کر 5 چھکے اور 22 چوکے بھی مارے تاہم صرف 6 رنز کی کمی سے ون ڈے کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ پرساد، کمبلے، جوشی، سنگھ، حتیٰ کہ ٹنڈولکر نے بھی بولنگ کے جوہر دکھانے کی کوشش کی مگر سعید انور کسی کو خاطر میں نہ لائے اور ایسی بیٹنگ کی کہ یہ میچ پاکستان کی تاریخ کے یادگار ترین میچوں میں سے ایک بن گیا جس میں پاکستان نے 35 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT