Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / ۔200 روپئے کے نئے نوٹوں کی اجرائی

۔200 روپئے کے نئے نوٹوں کی اجرائی

نئی دہلی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو 200 روپئے کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی اجازت دیدی ہے جس سے چھوٹی قدر کے کرنسی نوٹوں کی قلت سے پیدا شدہ دباؤ میں کمی ہوگی۔ وزارت فینانس نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ آر بی آئی کے سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹرس کی سفارشات پر مرکزی حکومت نے 200 روپئے قدر کے نوٹوں کی اجرائی کی اجازت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں کرنسی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے 200 روپئے کے نوٹوں کی طباعت کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ گذشتہ سال 9 نومبر کو کی گئی نوٹ بندی کے بعد آر بی آئی نے 2000 روپئے قدر کے کرنسی نوٹ جاری کئے تھے۔ علاوہ ازیں سیکوریٹی کے زائد خدوخال کے ساتھ 500 روپئے قدر کے نئے کرنسی نوٹ بھی جاری کئے گئے تھے۔ چنانچہ اب 200 روپئے کے کرنسی نوٹ متعارف کرنے کے بعد 2000 روپئے کی بھاری قدر کے نوٹوں کی اجرائی سے عوام کو خوردہ (چلر) کیلئے درپیش مسئلہ حل ہوگا۔ آر بی آئی حال ہی میں چمکدار نیلے رنگ کے 50 روپئے قدر کے نئے نوٹ بھی متعارف کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT