Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ۔2000 اے ٹی ایمز قائم کرنے پلیٹ فارم کی پیشکش

۔2000 اے ٹی ایمز قائم کرنے پلیٹ فارم کی پیشکش

کرایہ کے علاوہ دیگر ذرائع سے مالیہ حاصل کرنے وزارت ریلوے کی پالیسی
نئی دہلی ۔ 8جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) نان ٹیرف ذرائع سے مالیہ کی دو ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ سالانہ وصولی پر نظر رکھتے ہوئے ریلوے نے پیشکش کی ہے کہ ہندوستان کی ٹرینوں کی عالم گیر سطح پر تشہیر کیلئے ریلوے پلیٹ فارم  پر دو ہزار سے زیادہ اے ٹی ایمز نصب کرنے کیلئے جگہ فراہم کی جائے ۔ مرکزی وزیرریلوے سریش پربھو نے کرایہ کے علاوہ دیگر ذرائع سے مالیہ کے حصول کی پالیسی کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ریلوے و وزارت ہیں جس نے مالیہ پیدا کرنے کی مختلف سرگرمیوں کی پیشکش کی ہے  ۔ان میں ٹرین ‘ ریڈیواسکیمس اور ایک بڑی پیشکش 2400اے ٹی ایمز ملک گیر سطح پر آئندہ ہفتہ کے اوائل میں بڑے ریلوے اسٹیشنوں کے پلیٹ فارمس پر قائم کرنے کی پیشکش ہے ۔ فی الحال ریلویز کو پانچ فیصد کم آمدنی حاصل ہورہی ہے ‘ اس کا جملہ مالیہ نان ٹیرف ذرائع سے مالیہ کے حصول کے ذریعہ مکمل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ٹھوس پیشکشوں کے ذریعہ مالیہ میں اضافہ ہے ۔ وزارت ریلوے کے عہدیدار  کرایہ کے علاوہ دیگر ذرائع سے مالیہ حاصل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ اے ٹی ایم پلیٹ فارم کے آخری سرے پر قائم کیا جائے گا تاکہ اسٹیشن کے تمام حصوں کی خدمت کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ای آکشن کا طریقہ 10سال مدت کے کنٹراکٹ کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ وزارت ریلوے ایسے تمام علاقوں میں اپنی اسکیموں کی تشہیر کرے گی جہاں تک ریلوے کی اسکیموں کے بارے میں واقفیت ہنوز نہیں پہنچ سکی ہے ۔ پٹریوں کے قریب سڑکوں پر اوور بریجس کے پاس اور لیول کراسنگ کی گیٹ پر اشتہار چسپاں کئے جائیں گے ۔ اس طرح ریلوے اثاثہ جات کی تشہیر ممکن ہوسکے گی ۔ پالیسی کا مقصد اس کے علاوہ ایل ای ڈی اسکرینس ‘ اسٹیشنوں ‘ عمارتوں ‘ پلیٹ فارمس ‘ پیدل اوور بریج پر نصب کرنا ہے جن پر ریل ڈسپلے نیٹ ورک پالیسی کی تشہیر کرے گا ۔ یہ پالیسی ریلوے کو داخلی اور خارجی اشتہارات قبول کرنے کی پیشکش کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT