Monday , July 24 2017
Home / سیاسیات / ۔2000 روپئے کا نوٹ واپس لینے کے اعلان پر مودی وضاحت دیں : لالو

۔2000 روپئے کا نوٹ واپس لینے کے اعلان پر مودی وضاحت دیں : لالو

پٹنہ 13 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے مفکر ایس گرومورتی کے 2000 روپے کے نئے نوٹ کو چلن سے جلد باہر کئے جانے کے اعلان کے خلاف حملہ بولتے ہوئے آج کہا کہ اس معاملے پر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزارت خزانہ اور ریزرو بینک کو وضاحت دینی ہوگی۔مسٹر یادو نے مسٹر گرومورتی کے اس اعلان پر سوال کھڑے کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا، “کیا مسٹر گرمرتی کو حکومت کے پالیسی ساز فیصلے کے بارے میں اعلان کرنے کا حق ہے ۔ اس معاملے پر ریزرو بینک، وزارت خزانہ اور مسٹر مودی کو ضرور وضاحت دینی چاہئے ۔ “خیال رہے کہ مسٹر گرمرتی نے پیر کو کہا تھا کہ مرکزی حکومت کے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کے چلن کو بند کرنے کے فیصلے کے بعد ملک میں پیدا ہوئے نقدی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے 2000 روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے تھے لیکن اب نقد رقم کے مسئلہ کے حل ہونے کے بعد اس نوٹ کو چلن میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ اس کے پیش نظر 2000 روپے کے ان نئے نوٹوں کو اگلے پانچ برسوں میں واپس لے لیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT