Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ۔2000 کے نئے نوٹ کی فوٹو کاپی استعمال کرنے پر4 افراد گرفتار

۔2000 کے نئے نوٹ کی فوٹو کاپی استعمال کرنے پر4 افراد گرفتار

بنگلورو۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چار افراد کو آج مبینہ طور پر نئے 2000 کے نوٹ کی رنگین فوٹو کاپی ایک شراب کی دکان میں چلانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 2000 روپئے کے 25 نئے کرنسی نوٹوں کے ساتھ یہ رنگین فوٹو کاپی بھی 16 ڈسمبر کو استعمال کی گئی تھی۔ ڈی سی پی ویسٹ انیرچیت نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔ان افراد نے 2000 روپئے کے تقریباً 25 کرنسی نوٹوں کے رنگین فوٹو کاپی تیار کی تھی اور اسے آئندہ تین دن میں شراب کی خریداری کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT