Friday , July 28 2017
Home / سیاسیات / ۔2001 کا پارلیمنٹ حملہ : شہیدوں کو خراج پیش کیا گیا

۔2001 کا پارلیمنٹ حملہ : شہیدوں کو خراج پیش کیا گیا

نئی دہلی ۔13 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ، نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری اور دیگر پارلیمنٹیرینس نے 2001 ء میں پیش آئے پارلیمنٹ پر حملے کے شہیدان کو آج خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس ضمن میں یہاں منعقدہ تقریب میں موجود دیگر شخصیتوں میں اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن ، صدر کانگریس سونیا گاندھی ، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی ، وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ ، وزیر فینانس ارون جیٹلی اور وزیراطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو شامل ہیں۔ کانگریس قائدین غلام نبی آزاد اور آنند شرما ، بی جے پی ایم پی ستیہ نارائن جاٹیا اور ٹی ایم سی ایم پی ڈیرک اوبرائن بھی اُن ارکان میں سے ہیں جنھوں نے اس حملے کے 15 سال کی تکمیل پر احاطہ پارلیمان میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ شہیدان کے بعض ارکان خاندان بھی اس تقریب کے دوران موجود رہے ۔ وزیر اطلاعات و نشریات وینکیا نائیڈو نے کہا کہ متاثرہ ارکان خاندان نے اُنھیں درپیش مسائل سے واقف کروایا اور وہ ان کی یکسوئی کی کوشش کریں گے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بعض خاندانوں کا تعلق ہریانہ سے ہے اور وہ اُن کے مسائل ریاستی حکومت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT