Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ۔2002ء جیسے حالات پیدا کرنے کی کوششیں جاری : اعظم خان

۔2002ء جیسے حالات پیدا کرنے کی کوششیں جاری : اعظم خان

رامپور۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات فسادات کا واضح طور پر  حوالہ دیتے ہوئے یو پی کے وزیر اعظم خان نے آج الزام عائد کیا کہ 2002ء جیسی ’’ پریشان کن ‘‘ صورتحال پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ ریاستی کابینی وزیر نے کہا کہ یہ خطرناک رجحان ہے  ۔ ہمیں یہ ذہن نشین کرنا چاہیئے کہ 2016ء میں تین اور 2017ء میں یو پی میں انتخابات مقرر ہے ۔  وہ کل شام 125 لڑکیوں کو ان کی شادی کیلئے مالی امداد دینے کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے گائے اور گنگا کے تحفظ کے بارے میں بیانات پر سخت تنقید کی اور دوبارہ الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے بڑے گوشت کے ایک برآمد کنندہ سے بھاری رقم بطورعطیہ حاصل کی ہے ‘جب کہ بی جے پی اس الزام کی تردید کرچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے بہار میں عوام کی تین مسائل گائے ‘ گنگا اور مندر پر تائید حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں ’’ تاریخی شکست ‘‘ کا سامنا کرنا پڑا ۔ اعظم خان نے بھگوا تنظیم سے سوال کیا کہ انہوں نے عطیہ جات کی جو رام مندر کے نام پرجمع کئے گئے ہیں تفصیلات کا انکشاف کیوں نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھاری رقم کہاں ہے ؟ ۔ اگر عوام کا پیسہ انہیں واپس کرنا ہو تو اس سے اُن کی غربت بڑی حد تک دور کرنے میں مدد ملے گی ۔ اعظم خان سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ہیں ۔ انہوں نے ایک بار پھر وزیراعظم بننے کی اپنی آرزو کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عہدہ پر فائز ہونے کیلئے وہ موزوں ترین شخص ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT