Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ۔2002-03 دھماکوں کا مجرم عاطف ملا کی ضمانت منظور

۔2002-03 دھماکوں کا مجرم عاطف ملا کی ضمانت منظور

ممبئی۔10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائی کورٹ نے آج ڈسمبر 2002ء اور مارچ 2003ء کے مابین ممبئی میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے مجرم عاطف ملا کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس اے ایس اوپا اور جسٹس اے اے سید پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے یہ دیکھنے کے بعد کہ قانونی چارہ جوئی کے دوران جب ملزم ضمانت پر تھا اس نے تمام شرائط کی پاسداری کی اسے ملحوظ رکھتے ہوئے 1.50 لاکھ روپئے کی رقم جمع کرانے پر ضمانت منظور کی۔ عاطف کو جاریہ سال اپریل میں خصوصی عدالت نے مجرم قرار دیا اور 10 سال کی سزاء سنائی۔ اس پر 2002-03ء ممبئی دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے جن میں 12 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے تھے۔ اس فیصلے کے فوری بعد عاطف نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی اور اس بنیاد پر ضمانت چاہی کہ قانونی چارہ جوئی کے دوران وہ ضمانت پر ہی تھا اور اس  نے عدالت کے احکامات کی پابندی کی تھی۔ اس دوران ایک اور مجرم ثاقب نچن نے اپنی درخواست ضمانت سے اس وقت دستبرداری اختیار کی جب بنچ نے کہا کہ وہ اس درخواست کی سماعت نہیں کرسکتے۔ ثاقب بھی ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوا تھا۔ خصوصی پوٹا عدالت نے جاریہ سال اپریل میں اس مقدمہ میں 10 افراد کو مجرم قرار دیا تھا۔ ان میں 3 کو سزائے عمر قید ، 4 کو 10 سال قید اور مابقی 3 کو فی کس 2 سال جیل کی سزاء سنائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT