Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / ۔2015ءدہشت گردی سے پانچ ممالک زیادہ متاثر

۔2015ءدہشت گردی سے پانچ ممالک زیادہ متاثر

واشنگٹن ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی امریکی عہدیدار کے مطابق 2015ء کے دوران دنیا بھر میں جتنے بھی دہشت گرد حملے ہوئے ان حملوں کی نصف تعداد پانچ ممالک بشمول ہندوستان، پاکستان و افغانستان میں کئے گئے حملوں کی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم کے عبوری کوآرڈینیٹر جسٹن سائبریل نے کل ایک نیوز کانفرنس کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دنیا بھر میں جتنے بھی دہشت گرد حملے ہوئے ان کا 55 فیصد تناسب پانچ ممالک تک محدود رہا جن میں ہندوستان، پاکستان، عراق، افغانستان اور نائجیریا شامل ہیں۔ اسی طرح پانچ ممالک میں دہشت گرد حملوں سے ہلاک ہونے والوں کا تناسب 74 فیصد ہے جن میں پاکستان، عراق، افغانستان، نائجیریا اور شام کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار یونیورسٹی آف میری لینڈ میں مرتب کئے گئے ڈیٹا سے حاصل کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT