Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / ۔2016 ء میں سب سے زیادہ بم دھماکے ہندوستان میں ہوئے

۔2016 ء میں سب سے زیادہ بم دھماکے ہندوستان میں ہوئے

406 واقعات پیش آئے،پاکستان میں 161اور افغانستان میں 172 دھماکے : نیشنل بم ڈاٹا سنٹر
نئی دہلی۔/14فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے گزشتہ سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ بم دھماکے دیکھے جو جنگ سے تباہ حال عراق اور افغانستان سے بھی زیادہ ہیں، ایک رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی۔ نیشنل بم ڈاٹا سنٹر( این بی ڈی سی) نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان میں اس طرح کے 406 واقعات پیش آئے جن میں عصری دھماکو آلات اور آرڈننس سے کئے جانے والے دھماکے شامل ہیں۔ عراق لگ بھگ نصف تعداد 221کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اس سنٹر نے تاہم دھماکوں کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا۔ یہ ادارہ ملک کی وفاقی ہنگامی فورس ( این ایس جی ) کے تحت کام کرنے والا تحقیقاتی محکمہ ہے جو دھماکوں کے بعد کی انکوائری کرتا ہے۔ اس کی رپورٹ عالمی منظر پر دیکھیں تو تشویش کا معاملہ ہے کیونکہ اس سنٹر کے مطابق اس نے تمام اعداد و شمار کھلے ذریعہ سے حاصل کئے ہیں۔ پڑوسی پاکستان میں 2016کے دوران جملہ 161 واقعات دیکھنے میں آئے جس کے بعد افغانستان کا نمبر ہے جہاں 132 بم دھماکے درج ہوئے، ترکی میں 92، تھائی لینڈ میں 71، جنوبی افریقہ میں 63، شام میں 56 ، مصر میں 42 اور بنگلہ دیش میں 29 دیگر ممالک کے اعداد و شمار ہیں۔ نیشنل سیکورٹی گارڈ کے این بی ڈی سی نے اس طرح کے واقعات کی اپنی سالانہ تالیف بنام “Bombshell” میں کہا کہ اس رپورٹ سے دھماکوں کی قطعی تفصیلات کی عکاسی نہیں ہوتی ہے۔ ہندوستان کے جملہ 406 واقعات میں سے 337 عصری دھماکو آلات کے ذریعہ کئے گئے جبکہ بقیہ 69 گرینیڈس، دستی بم یا شیلوں وغیرہ کے ذریعہ کئے گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT