Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ۔2017ء کے دوران صنعتوں کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع

۔2017ء کے دوران صنعتوں کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع

نئی دہلی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق ہندوستانی ادارہ جات 2017 ء کے دوران صنعتوں اور کیرئیر سطحوں پر تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ علاوہ ازیں 54 فیصد کمپنیوں میں ملازمین اور ورکرس کی تعداد میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ اجرتوں پر مرسرس کے ایک سروے کے مطابق صنعتی اداروں میں 2015 اور 2016 کی طرح 2017 میں بھی اسٹاف کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ مرسر کی پرنسپال رچیکا پال نے کہاکہ ’’گزشتہ چند برسوں کے دوران صنعتوں میں تنخواہوں میں اضافہ کے فرق میں کمی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ تین سال کے دوران تنخواہوں میں 10 فیصد کا اضافہ ہوتا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT