Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔2017-18 میں 6.5فیصد معاشی ترقی کا امکان

۔2017-18 میں 6.5فیصد معاشی ترقی کا امکان

معیشت اور روزگار کے مواقع مربوط ‘ سی رنگا راجن کا تاثر
حیدرآباد 10 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) سابق گورنر ریزرو بینک آف انڈیا سی رنگا راجن نے آج کہا کہ انہیں امید ہے کہ ملک کی معیشت سال 2017 – 18 میں 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت اور روزگار کے مواقع ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے مواقع آزادانہ نہیں ہیں۔ ان کا ترقی سے تعلق ہے ۔ جب معیشت ترقی کرتی ہے تب روزگار بھی بڑھتے ہیں ۔ ایسے میں روزگار کے تعلق سے معیشت سے علیحدہ ہوکر بات نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ چند سہ ماہیوں کے دوران معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا اور کوئی بھی یہ نہیں جانتا کہ یہ شرح ترقی کیا ہوسکتی ہے ۔ ان کا یہ خیال ہے کہ سال کے اختتام تک بحیثیت مجموعی ملک کی معاشی ترقی 6.5 فیصد کی ہوگی ۔ ملک کی جملہ گھریلو پیداوار کی شرح 30 جون کو ختم ہوئے سہ ماہی میں 5.7 فیصد رہی تھی ۔ رنگا راجن نے بحیثیت چانسلر آئی سی ایف اے آئی یونیورسٹی کی کانوکیشن تقریب میں شرکت کی ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ مالیہ کی صورتحال بہتر ہے لیکن ریزرو بینک کو شرح سود میں کمی کرنے سے قبل کئی مسائل پر غور کرنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT