Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔2018ء میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ نہیں ہوگا !

۔2018ء میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ نہیں ہوگا !

 

دبئی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن جوکہ آئندہ برس منعقد شدنی تھا، لیکن اب یہ 2018ء میں منعقد نہیں ہوگا کیونکہ کئی اہم بین الاقوامی ٹیمیں اس دوران مختلف بین الاقوامی ٹورنمنٹس میں مصروف ہیں۔ آئی سی سی کے ذرائع کے بموجب 2018ء میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ نہیں ہوگا بلکہ ساتواں ایڈیشن کا انعقاد 2020ء میں ہوگا تاہم ٹورنمنٹ کے میزبان ملک کا ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ 2018ء میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ منعقد نہ ہونے کی اہم وجہ کئی اہم اور بڑی ٹیموں کی باہمی سیریز میں مصروفیت ہے لہذا آئی سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ 2018ء کی بجائے ٹوئنٹی 20 کے ساتویں ایڈیشن کو 2020ء میں منعقد کیا جائے۔ یاد رہے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا افتتاحی ٹورنمنٹ 2007ء میں جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا تھا جہاں خطابی مقابلہ میں ہندوستان نے پاکستان کو شکست دی تھی جس کے بعد 2009ء میں انگلینڈ، 2010ء میں ویسٹ انڈیز، 2012ء میں سری لنکا ، 2014ء میں بنگلہ دیش، 2016ء میں ہندوستان نے ٹورنمنٹ کی میزبانی کی تھی۔ علاوہ ازیں آئی سی سی کے تمام اراکین ممالک نے اپنے اپنے ملک میں ٹوئنٹی 20 طرز کی کرکٹ ٹورنمنٹس کا انعقاد بھی شروع کر رکھا ہے لہذا آئی سی سی نہیں چاہتی کہ ٹوئنٹی 20 کے اس ٹورنمنٹ کی مقبولیت کم ہو۔ دوسری اہم وجہ بڑی ٹیموں کا 2018ء میں باہمی سیریزوں میں مصروف ہونا ہے کیونکہ اہم ٹیموں کے ٹورنمنٹ میں شرکت سے نشریاتی حقوق کے عوض بڑی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ خصوصاً ہندوستانی ٹیم جب کسی بھی ملک کا دورہ کرتی ہے تو میزبان ملک کو ٹی وی حقوق سے کئی ملین ڈالرس حاصل ہوتے ہیں ۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا شائقین کو ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا جس کے جواب ذرائع نے کہا کہ مختلف ممالک میں ٹوئنٹی 20 لیگس کھیلی جارہی ہیں جس سے شائقین کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا پورا موقع فراہم ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں آئندہ چمپینس ٹرافی کا انعقاد بھی 2021ء میں ہوگا ۔ کل یہاں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ورلڈ ٹسٹ چمپین شپ اہم موضوع ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT