Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔2019 کے بعد کے سی آر مستقلا فارم ہاوز چلے جائیں گے ‘ کانگریس

۔2019 کے بعد کے سی آر مستقلا فارم ہاوز چلے جائیں گے ‘ کانگریس

حیدرآباد 6 اکٹوبر ( این ایس ایس ) کانگریس کے سابق رکن اسمبلی جی وینکٹ رمنا ریڈی نے کہا کہ سنگارینی کالریز انتخابات آزادانہ و منصفانہ نہیں کروائے گئے اور ٹی آر ایس نے یہاں کامیابی حاصل کرنے شراب اور پیسے کا استعمال کیا ۔ اس کے علاوہ انحراف کی سیاست بھی کی گئی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وینکٹ رمنا ریڈی نے کہا کہ یہ ٹی آر ایس کی کامیابی نہیں ہے ۔ پارٹی نے 200 کروڑ روپئے پانی کی طرح بہائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کو 2019 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی حالانکہ وہ ہر طرح کے ہتھکنڈے اختیار کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ 2019 کے انتخابات کے بعد کے سی آر مستقلا فارم ہاوز کے ہو کر رہ جائیں گے کیونکہ ان کی پارٹی کو شکست ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ سنگارینی انتخابات میں عہدیداروں نے بھی ملازمین پر دباؤ ڈال کر ٹی آر ایس کو کامیاب کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT