Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔2030 ء تک تمام برقی کاروں کے استعمال کی حمایت

۔2030 ء تک تمام برقی کاروں کے استعمال کی حمایت

آئندہ نسلوں کو کرہ ارض کی بہترحالت میں حوالگی ضروری : تنڈولکر

 

ممبئی ۔ /2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) معمولی ماروتی ۔ 800 سے لیکر 2.62 کروڑ مالیتی بی ایم ڈبلیو i8 ہائی برڈ تک تمام کاریں سچن تنڈولکر دیکھ چکے ہیں ، چلاچکے ہیں ان کے مالک بھی ہیں ۔ لیکن کرکٹ کے افسانوی کھلاڑی اب ہندوستان میں 2030 تک تمام الیکٹرک کاروں کے استعمال کیلئے حکومت کے منصوبہ کو کامیاب بنانے کی مساعی میں مصروف ہوگئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ نسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرہ ارض کی دیکھ بھال کریںاور اس کو بہتر حالت میں آنے والی نسلوں کے حوالے کریں ۔ ماحولیات دوست ، نقل و حرکت کے سفر میں اگرچہ ہنوز ایک طویل راستہ طئے کرنا باقی ہے لیکن تنڈولکر سمجھتے ہیں کہ ایک صحیح اور حقیقی جذبہ کے ساتھ اس مساعی کا آغاز قبل از وقت یا بہت جلد نہیں ہے ۔ تنڈولکر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’یہ اس کرہ ارض کی دیکھ بھال کا معاملہ ہے ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کرۂ ارض کی بہتر دیکھ بھال کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ نسل جب یہ (کرۂ ارض) حاصل کرتی ہے تو وہ اچھی حالت میں رہے ‘‘ ۔ تنڈولکر متبادل ایندھن اور ماحولیات دوست نقل و حرکت کے ذرائع کے علاوہ ہندوستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر پیدا شدہ تشویش کے بارے میں مختلف سوالات کا جواب دے رہے تھے ۔ ملک میں 2030 ء تک تمام برقی کاروں کے استعمال سے متعلق حکومت کو انہوں نے صحیح سمت میں ایک بہتر قدم قرار دیا ۔ تنڈولکر نے کہا کہ ’’میرے خیال میں دنیا اس سمت ہی آگے بڑھ رہی ہے ‘‘۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT