Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ۔22 اگسٹ کو بینک ملازمین کی ملک گیر ہڑتال

۔22 اگسٹ کو بینک ملازمین کی ملک گیر ہڑتال

کولکتہ 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بینکوں کی ٹریڈ یونینوں پر مشتمل یونائیٹیڈ فورم آف بینکنگ یونینس کی جانب سے 22 اگسٹ کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ ہڑتال مرکزی حکومت کی جانب سے معلنہ مجوزہ اصلاحات کے خلاف کی جا رہی ہے ۔ فورم کے مغربی بنگال کے کنوینر سدھارتا خان نے کہا کہ حکومت خانگیانے کی سمت بڑھ رہی ہے اور بینکنگ شعبہ کو اصلاحات کے نام پر کمزور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بینک بورڈ بیورو کی تشکل عمل میں لائی گئی ہے تاکہ عوامی شعبہ کے تمام بینکوں کو ایک بینکنگ سرمایہ کاری کمپنی کے تحت لایا جائے اور عوامی شعبہ کے بینکوں میں حکومت کی حصہ داری کو 50 فیصد سے کم کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر کارکرد اثاثہ جات کی رقم میں اضافہ بھی ایک تشویشناک مسئلہ ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT