Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔2345 پوسٹس کو پُر کرنے کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

۔2345 پوسٹس کو پُر کرنے کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 15 اگست (آئی این این) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں 2,345 پوسٹس کو پُر کرنے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ ان جائیدادوں میں تلنگانہ ویدیا ودھانا پریشد میں سیول اسسٹنٹ سرجنس کے 205 پوسٹس اور 10 ڈینٹل اسسٹنٹ سرجنس کے پوسٹس شامل ہیں۔ دیگر جائیدادوں میں ٹیوٹر کے 65 پوسٹس، ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن میں ریڈیالوجی فزیشن اور فزیشن کے 6 پوسٹس اور انشورنس میڈیکل سرویسیس میں سیول اسسٹنٹ سرجنس کے 43 پوسٹس شامل ہیں۔ اسی طرح کمیشن نے محکمہ جنگلات میں فاریسٹ رینج آفیسرس کے 67 پوسٹس، 90 فاریسٹ سیکشن آفیسرس اور فاریسٹ بیسٹ آفیسرس کے 1857 پوسٹس کو پُر کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

ایم بی اے (ایوننگ کورس) میں داخلے
حیدرآباد ۔ 15 اگست (پریس نوٹ) انسٹیٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز، عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس، حیدرآباد میں ایم بی اے پارٹ ٹائم پروگرام میں داخلے کھلے ہیں۔ اس کے لئے امیدواروں کو دو سالہ جاب تجربہ ہونا چاہئے اور وہ TSICET-2017 میں کوالیفائی ہوں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9399921265 یا 9849127371 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT