Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / ۔24 جے این یو اسٹوڈنٹس کیخلاف ایف آئی آر

۔24 جے این یو اسٹوڈنٹس کیخلاف ایف آئی آر

نئی دہلی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے 24 طلبہ کے خلاف وائس چانسلر جگدیش کمار کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر ایف آئی آر درج رجسٹر کی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ وی سی کو 27 فروری کو ریکٹر کے آفس تک محدود بھی کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی (ساؤتھ) چنموے بسوال نے کہاکہ یہ ایف آئی آر گزشتہ روز وسنت کنج (نارتھ) پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی جس کے لئے یونیورسٹی کے رجسٹرار نے 4 مارچ کو شکایت داخل کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اسٹوڈنٹس نے 27 فروری کو اڈمنسٹریشن بلاک کے داخلہ کا راستہ روکنے سے د ستبرداری اختیار کرتے ہوئے وی سی کو ریکٹر 1 آفس تک محدود کردیا تھا۔ یہ طلبہ جگدیش کمار سے ملاقات کیلئے بضد تھے جن کی طبیعت ناساز تھی۔ ایک ڈاکٹر کو طلب کیا گیا لیکن طلبہ نے اُسے وائس چانسلر سے ملنے نہیں دیا۔
لوک سبھا میں بی جے پی ۔ سی پی ایم ارکان کی جھڑپ
نئی دہلی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج سی پی آئی (ایم) اور بی جے پی کے ارکان تلخ الفاظ کے تبادلہ میں ملوث ہوئے جو کیرالا کے چیف منسٹر پی وجین کو مبینہ موت کی دھمکی کے بارے میں شروع ہوا۔ یہ دھمکی ایک آر ایس ایس ممبر نے دی جسے بعد میں تنظیم سے برطرف کردیا گیا۔ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اُٹھاتے ہوئے سی پی ایم ممبر پی کروناکرن نے کہاکہ مدھیہ پردیش میں اُجین کے آر ایس ایس کارندے نے کسی بھی شخص کے لئے بڑے انعام کا اعلان کیا تھا جو آگے آئے اور چیف منسٹر کیرالا کو ہلاک کردے۔ کروناکرن نے سوال کیاکہ کیا یہ حکومتی پالیسی ہے کہ دیگر پارٹیوں کے وزرائے اعلیٰ پر حملہ کیا جائے، اس کے ساتھ بی جے پی ارکان کی طرف سے پرشور احتجاج شروع ہوا۔ سی پی ایم لیڈر کے ساتھ دیگر اپوزیشن ارکان نے بھی تنقید کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT