Monday , October 23 2017
Home / دنیا / ۔25سال بعد جرمن فوج میں اضافہ کا فیصلہ

۔25سال بعد جرمن فوج میں اضافہ کا فیصلہ

برلن۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پچیس سال کے بعد برلن حکومت ملکی فوج کی تعداد بڑھانا چاہتی ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق ابتدائی طور پر 7,000 نئے اہلکار فوج کا حصہ بنیں گے۔ اس کے بعد 2023ء تک فوج میں مزید تقریباً ساڑھے چودہ ہزار افراد شامل کیے جائیں گے۔ وزیر دفاع اْرزولا فان ڈیئر لائن کے مطابق گزشتہ مہینوں کے دوران جرمن فوج پر ماضی کے مقابلے میں کافی حد تک بوجھ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بوجھ سے ان کی مراد دیگر ممالک میں جرمن فوج کی تعیناتی سے ہے۔ قبل ازیں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے جرمن فوج کی تعداد میں مسلسل کمی کی جاتی رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT