Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ۔260 روپئے کے لیے ایک شخص کا قتل، قاتل گرفتار

۔260 روپئے کے لیے ایک شخص کا قتل، قاتل گرفتار

شمس آباد ۔ 24 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں 13 مئی کی رات ایک قتل کی واردات پیش آئی تھی ۔ تفصیلات کے بموجب کے مدھو 32 سالہ خانگی ملازم ساکن شمس آباد جو شراب کا عادی تھی 13 مئی کی رات بھی شراب نوشی کرکے بس اسٹانڈ کے قریب موجود ایک اور شرابی آر جگدیش 32 سالہ ساکن گدوال محبوب نگر کے جیب سے سیل فون اور 260 روپئے چھین لیا اور اسے ڈھکیل کر دوبارہ شراب نوشی کرنے لگا ۔ جگدیش غصہ کی حالت میں کچھ دیر اس کے قریب ہی سوگیا اور جیسے ہی وہ مزید نشہ کی حالت میں آگیا جگدیش نے وزنی پتھر لیکر اس کے سرپر مارکر دوبارہ سوگیا اور اس کے چند منٹوں بعد دوبارہ اُٹھ کر اُسی پتھر سے دوسری بار سر پر مارکر اُسے ہلاک کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی نسپکٹر ٹی سدھاکر کی قیادت میں جگدیش کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

 

ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
حیدرآباد ۔ 24 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) ہائی ٹیک سٹی علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 32 سالہ سشیل کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ علاقہ بورا بنڈہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص ہائی ٹیک سٹی کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT