Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / ۔2,600 کروڑ کا بینک فراڈ کیس، فرم کا پروموٹر گرفتار

۔2,600 کروڑ کا بینک فراڈ کیس، فرم کا پروموٹر گرفتار

نئی دہلی ، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے زائد از 2,600 کروڑ روپئے سے متعلق بینک لون فراڈ کیس میں غیر قانونی رقمی لین دین کی اپنی تحقیقات کے سلسلہ میں ممبئی کی ایک فرم کے ڈائرکٹر اور پروموٹر کو حراست میں لے لیا ہے ۔ اس کیس کو بینک لون کی عدم ادائیگی کے سب سے بڑے معاملوں میں سے ایک بتایا جارہا ہے جس کی ملک کی تحقیقاتی ایجنسیاں انکوائری کر رہی ہے۔ ایجنسی عہدیداروں نے کہاکہ اس نے قانون انسداد غیر قانونی رقمی لین دین (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت ممبئی میں گزشتہ روز وجئے چودھری کو گرفتار کیا۔ چودھری مسرز زوم ڈیولپرس پرائیویٹ لمٹیڈ کا ڈائرکٹر اور مین کنٹرولر ہے اور ای ڈی کو اس کیس میں مطلوب تھا۔ اس کے تعلق سے الزام ہے کہ اس کی فرم اور اس کے کنٹرولرس نے 25 بینکوں کو 2,650 کروڑ روپئے تک کا دھوکہ دیا ہے۔ چودھری کو اندور کی عدالت نے پی ڈی عہدیداروں کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے ۔

پاریکر کیخلاف کانگریس امیدوار ہوگا
پاناجی ، 3 مئی (سیاست ڈا ٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ وہ ضمنی چناؤ لڑے گی جو عنقریب منعقد کئے جانے کا امکان ہے تاکہ چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر کا ریاستی قانون ساز اسمبلی میں داخلہ ہموار کیا جاسکے۔ پاریکر کو اِس سال 14 مارچ کو چیف منسٹر گوا کی حیثیت سے حلف دلایا گیا تھا۔ انھیں سی ایم کی حیثیت جائزہ حاصل کرنے کے اندرون چھ ماہ اسمبلی کیلئے منتخب ہونا پڑے گا۔ پاریکر نے گوا میں فبروری میں اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی حکومت تشکیل پانے پر وزیر دفاع کی حیثیت سے استعفا دے دیا تھا۔گوا کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر چندرکانت کاولیکر نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ پاریکر جو کوئی بھی حلقہ اسمبلی سے انتخاب لڑیں، کانگریس ان کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT