Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / ۔26/11 حملوں کی تحقیقات میں پاکستان کو ہندوستان سے تعاون کرنے امریکی اپیل

۔26/11 حملوں کی تحقیقات میں پاکستان کو ہندوستان سے تعاون کرنے امریکی اپیل

واشنگٹن 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان سے خواہش کی ہے کہ وہ 26/11 حملوں کی تحقیقات میں ہندوستان کے ساتھ پورا تعاون کرے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر گہری نظر رکھے کہ پاکستانی سرزمین سے کتنے دہشت گرد گروپس سرگرم ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے اپنی روز مرہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اخباری نمائندوں سے کہاکہ ہم نے حکومت پاکستان سے ہمیشہ کی طرح 26/11 حملوں کی تحقیقات کے لئے ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ممبئی میں ہوئے حملے ایک انتہائی المناک واقعہ تھا۔ لہذا ہم چاہتے ہیں کہ حملوں کے خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہوئے انصاف کا تقاضہ پورا کیا جائے اور اس لئے ہم نے پاکستان سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ پاکستان سے ہم نے بات کی ہے کہ اپنی سرزمین پر سرگرم تمام دہشت گرد گروپس بشمول طالبان کی سرگرمیوں پر نظر رکھے۔ قبل ازیں بھی ہم نے پاکستان سے خواہش کی تھی کہ 26/11 حملوں کی تحقیقات میں ہندوستان کے ساتھ بھرپور تعاون  کیا جائے اور یہی بات ہم آج بھی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT