Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ۔3کروڑ تاجرین کو جی ایس ٹی میں شامل کرنے کا نشانہ

۔3کروڑ تاجرین کو جی ایس ٹی میں شامل کرنے کا نشانہ

نئی دہلی 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ٹیکس عملے کو یہ ذمہ داری تفویض کی ہے کہ ہندوستان میں 6 کروڑ خانگی تاجرین کی نصف تعداد کو جی ایس ٹی دائرہ کار میں شامل کریں کیونکہ اِس وقت یہ تعداد صرف ایک کروڑ سے کسی قدر کم ہے۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس کے نظام کو گنجلگ نہ بنایا جائے۔ یہ نشانہ حالیہ ٹیکس عہدیداروں کی دو روزہ سالانہ میٹنگ میں مقرر کیا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اِس اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے لئے راست ٹیکس ۔ انکم اور کارپوریٹ ٹیکس سے مربوط محکمہ جات کے مابین ڈاٹا کے تبادلے کیلئے ایک مستقل میکانزم ضروری ہے۔ اِس کے علاوہ بالواسطہ ٹیکسیس کسٹمز اور جی ایس ٹی سے نمٹنے والے محکمہ جات کو بھی مربوط کرنا لازمی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس اور سنٹرل بورڈ آف اکسائز اور کسٹمز کے مابین ڈاٹا کا تبادلہ یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ مقررہ نشانہ پورا کیا جاسکے۔ ٹیکس کے دائرہ کو وسعت دینے کے مقصد سے وزیراعظم نے کہا ہے کہ تین کروڑ تاجرین کو جی ایس ٹی کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے جبکہ اِس وقت یہ تعداد تقریباً ایک کروڑ ہے اور تین کروڑ کا نشانہ حاصل کرنا ممکن ہے۔ اِس وقت 72 لاکھ سے زائد اکسائز، سرویس ٹیکس اور ویاٹ دہندگان جی ایس ٹی میں منتقل ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 20 لاکھ نئے رجسٹریشن بھی ہوئے اور جی ایس ٹی اندراج کی مجموعی تعداد 92 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT