Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ۔3 سال میں 1384 تارکین وطن کی خودکشی

۔3 سال میں 1384 تارکین وطن کی خودکشی

نئی دہلی 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بیرونی ممالک میں گزشتہ 3 سال کے دوران 1384 ہندوستانیوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔ ان میں سب سے زیادہ 541 واقعات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پیش آئے۔ مملکتی وزیر اُمور خارجہ وی کے سنگھ نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے لوک سبھا میں بتایا کہ 2013 ء میں 497 ، 2014 ء میں 451 اور جاریہ سال 4 ڈسمبر تک 436 ہندوستانیوں نے خودکشی کرلی۔ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ جملہ 36 ہزار 714 ہندوستانی شہری عمان، سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور کویت میں 2012 ء سے پھنسے ہوئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT