Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / ۔30 ارب ریال کی مصر میں سعودی سرمایہ کاری، شاہ سلمان کا حکم

۔30 ارب ریال کی مصر میں سعودی سرمایہ کاری، شاہ سلمان کا حکم

ریاض۔17ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پانچ سال کیلئے مصر کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی مصر میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھا کر 30 ارب ریال کرنے کا حکم دیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض حکومت نے قاہرہ کے ساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور ہم آہنگی کے فروغ کی ہدایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان اور مصری صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کے درمیان 11 نومبر کو طے پائے سمجھوتے کو عملی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ پچھلے ماہ شاہ سلمان اور مصری صدر فتاح السیسی کے درمیان ریاض میں اہم ملاقات ہوئی تھی۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے مختلف معاہدوں کی منظوری دی تھی۔ ملاقات میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، مصری وزیراعظم شریف اسماعیل محمد اور دیگر رہنما موجود تھے۔شاہ سلمان نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے پانچ سال کیلئے مصر کی تیل کی ضروریات پوری کرنے میں معاونت کرنے کیساتھ ساتھ مصر میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم بڑھا کر 30 ارب ریال کرنے کا حکم دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT