Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ۔300 کشمیری نوجوانوں کی فوج میں شمولیت

۔300 کشمیری نوجوانوں کی فوج میں شمولیت

سرینگر 18 اگسٹ ( سیاست ڈا ٹ کام ) جموں و کشمیر کے محتلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 300 نوجوانوں کو آج فوج میں بحیثیت جوان شامل کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے ایک سال کی سخت ترین ٹریننگ مکمل کرلی ۔ جموں و کشمیر لائیٹ انفینٹری میں نو شامل کردہ جوانوں نے قوم کے کاز کیلئے کام کرنے کا عہد کیا ۔ یہ تقریب بانا سنگھ پریڈ گراونڈ پر منعقد ہوئی تھی ۔ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو جب کبھی موقع رہا فوج میں شامل کیا جا رہا ہے جبکہ آج کل ریاست میں تشدد اور جھڑپوں کا سلسلہ چل رہا ہے ۔ فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آج کی تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ فرزندان کشمیر نے اور ان کے افراد خاندان نے کشمیر کے عوام سے اظہار یگانگت کیلئے موم بتیاں جلائیں اور وادی میں امن اور سکون کی بحالی کیلئے دعا کی ۔ ان جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی نگرانی گورنر این این ووہرہ نے کی اور تقریبا 1500 والدین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔ کئی سیول اور فوجی عہدیدار بھی تقریب میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT