Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ۔31 دسمبر تک ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشن پر سروس چارج ختم

۔31 دسمبر تک ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشن پر سروس چارج ختم

نئی دہلی، 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹ بندی کے بعد ملک میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے آج کئی اعلانات کئے جن کے تحت 31دسمبر تک تمام ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشن پر سروس چارج ختم کیا جانا بھی شامل ہے ۔اقتصادی امور کے سیکرٹری شکتی کانتاتا داس نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت نے روپے کارڈ پر 31دسمبر تک سوئچنگ چارج ختم کردیا ہے۔ ساتھ ہی تمام سروس فراہم کرانے والے بھی 31دسمبر تک ڈیبٹ کارڈ ٹرانزکشنوں پر سوئچنگ چارج ختم کرنے پر راضی ہو گئے ہیں جس سے اب لوگوں کو ان کے استعمال پر سروس چارج نہیں دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام نئی سرکاری تنظیموں اور پبلک سیکٹر کی سہولیات سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یا آدھار کارڈ سے منسلک ای ادائیگی کا استعمال کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قدم ملک میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT