Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ۔31 مارچ تک 7000 مواضعات میں برقی سربراہی

۔31 مارچ تک 7000 مواضعات میں برقی سربراہی

دین دیال اپادھیا گرام جیوتی یوجنا کے تحت حکومت کی مساعی
نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے اپنے سالانہ نشانہ 7000 مواضعات تک برقی سربراہی کو یقینی بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جاریہ مالیاتی سال کے دوران دین دیال اپادھیا گرام جیوتی یوجنا کے تحت 7000 مواضعات کو برقی سربراہ کی جائے گی۔ وزیر برقی نے مالیاتی سال 2016 ء کے ختم تک 7000 مواضعات کو سربراہی کو یقینی بنانے کی مساعی شروع کی ہے۔ برقی سے محروم جملہ 18,452 مواضعات کے منجملہ 7008 مواضعات کو جاریہ سال برقی سربراہ ہوگی۔ حکومت نے دین دیال اپادھیا گرام جیوتی یوجنا کے مطابق ہر گاؤں کو برقی دینے کے وعدہ کو پورا کرنے کا عہدک یا ہے۔ ایک موضع میں اٹھایا جانے والا چھوٹا قدم ہندوستان کی ترقی کے لئے اہم ہوگی۔ اس نے حکومت کے سالانہ 7000 مواضعات کو برقی سے روشن کرنے کا عہد کیا ہے۔ وزیر برقی پاؤش گوئل نے ٹوئٹر پر بیان دیا ہے کہ ان کی وزارت نے وزیراعظم کے یوم آزادی کے موقع پر قوم سے کئے گئے خطاب کے مطابق برقی سربراہی کو یقینی بنانے کا بیڑہ اُٹھایا ہے۔ حکومت نے 1000 دن کے اندر یعنی یکم مئی 2018 ء تک تمام 18,425 برقی سے محروم مواضعات کو روشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پراجکٹ کو ایک مشن کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT