Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / ۔3,185 کروڑ روپئے مالیتی کالے دھن کا سراغ دستیاب

۔3,185 کروڑ روپئے مالیتی کالے دھن کا سراغ دستیاب

نئی دہلی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے کالے دھن کا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف چلائی گئی ملک گیر مہم کے دوران 3,185 کروڑ روپئے کے غیرمعلنہ دھن کا پتہ چلایا اور 86 کروڑ روپئے مالیتی نئے کرنسی نوٹ ضبط کئے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے 677 دھاوے کئے۔ ٹیکس چوری اور حوالہ معاملتوں کے الزامات کے تحت 3,100 افراد اور اداروں کو نوٹس جاری کئے گئے۔ اس مدت کے دوران 428 کروڑ روپئے مالیتی نقدی اور زیوارت بھی ضبط کئے گئے۔ 2000 روپئے کے نئے کرنسی نوٹ میں 86 کروڑ روپئے ضبط کئے گئے۔ ذرائع نے کہا کہ 19 ڈسمبر تک مجموعی طور پر 3,185 کروڑ روپئے کے غیرمعلنہ دھن کا پتہ چلایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT