Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / ۔34% مسلم بچوں کی پری اسکول تعلیم سے محرومی : یونیسیف

۔34% مسلم بچوں کی پری اسکول تعلیم سے محرومی : یونیسیف

نئی دہلی۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان میں 3 تا 6 سال کی عمر کے 74 ملین بچوں کے منجملہ تقریباً 20 ملین پری اسکول میں شریک نہیں کئے گئے ہیں۔ ان میں اکثریت سماج کے کمزور اور پچھڑے طبقات کی ہے۔ یونیسیف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مسلم خاندانوں کے تقریباً 34% بچے ، ہندو خاندانوں کے 25.9% اور عیسائی خاندانوں کے 25.6% بچے پری اسکول میں شریک نہیں ہیں۔ پری اسکول تعلیم کے فقدان کی وجہ سے بچے کی سیکھنے کی صلاحیتوں پر منفی اثر مرتب ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ آگے اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی اکثر جاری نہیں رکھ پاتے اور کئی بچے اسکول کی تعلیم ترک کردیتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق حق تعلیم پر عمل آوری کی وجہ سے 6 تا 13 سال کی عمر کے بچوں میں ترک تعلیم کا رجحان کم ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT