Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ۔36 رافیل طیاروں کی ہند ۔ فرانس معاملت پر دستخط

۔36 رافیل طیاروں کی ہند ۔ فرانس معاملت پر دستخط

نئی دہلی، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور فرانس نے طویل عرصے سے زیرالتوا 36رافیل جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق سودے پر آج دستخط کردیئے ۔وزیر دفاع منوہر پریکر اور فرانسیسی وزیر دفاع یوو زیاں جین نے یہاں اس معاملے کے معاہدے پر دستخط کئے۔دونون ملکوں کی حکومتوں کے درمیان ہوئے اس معاہدے کے تحت ہندوستان 7.878 ارب یورو یعنی 59 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے فرانسیسی کمپنی ڈی سالٹ اسوسی ایشن سے 36 کثیر مقصدی رافیل طیارے خریدے گا۔اس سودے کے بارے میں گذشتہ 17 ماہ سے بات چیت چل رہی تھی لیکن اس کی قیمت پر اتفاق رائے نہیں ہوپارہا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ سال اپریل میں پیرس دورہ کے دوران فرانسیسی صدر فرینکوئی اولاند کے ساتھ بات چیت میں اس سودے پر اتفاق ہوا تھا۔ہندوستان کو پہلا جہاز اس معاہدہ پر دستخط کرنے کے 36 مہینوں کے اندر اور بقیہ 35 جہاز اگلے 60 مہینوں میں دیئے جائیں گے ۔ معاہدہ کے مطابق ہندوستان پہلی قسط کے طور پر 9000 کروڑ روپے ادا کرے گا۔رافیل دو انجن والا کثیر مقصدی طیارہ ہے اور اسے فضاء سے فضاء میں 150کلومیٹر تک نشانہ لگانے والی میئیور میزائیل، 70 کلومیٹر تک فضاء سے فضاء میں ضرب لگانے والی میکا میزائل اور فضاء سے زمین پر 300کلومیٹر تک مار کرنے والی اسکلپ میزائل سے لیس کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT