Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔38 ہندوستانی اتھیلیٹس کی اولمپک ٹریننگ کیلئے کل پولینڈ کو روانگی

۔38 ہندوستانی اتھیلیٹس کی اولمپک ٹریننگ کیلئے کل پولینڈ کو روانگی

نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی 38 رکنی ٹریک اینڈ فیلڈ ٹیم 12 ہفتوں کی تربیت لینے پولینڈ روانہ ہورہی ہے جو سپالا میں واقع عالمی درجہ کے تربیتی مراکز میں مشقیں کرے گی۔ ان میں شامل اکثر اتھیلیٹس آئندہ چند ماہ کے دوران ریو میں منعقد شدنی اولمپک مقابلوں میں اپنی جگہ بنانے کے خواہاں ہیں۔ ہندوستان کے 38 اتھیلیٹس میں 15 خواتین اور ماباقی مرد ہیں جو 9 مئی تا 4 اگست سپالا کے ٹریننگ سنٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ 25 اتھیلیٹس پیر کو پولینڈ روانہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT