Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ۔4منٹ میں 78 ایجنڈہ کو منظوری

۔4منٹ میں 78 ایجنڈہ کو منظوری

عادل آباد۔/24اگسٹ، ( سیاست نیوز) عادل آباد مجلس بلدیہ کا ماہانہ اجلاس صدر نشین شریمتی آرنیتا کی صدارت میں منعقد ہوا اور صرف چار منٹ میں 78 نکات پر مشتمل ’ جمبو جٹ ‘ ایجنڈہ کو منظوری دی گئی۔ جبکہ اس اجلاس میں نائب صدر بلدیہ مسٹر فاروق احمد، کمشنر بلدیہ شریمتی گنگاتایرو کے علاوہ متعلقہ عہدیدار بھی موجود تھے۔ قبل ازیں عادل آباد سابق رکن اسمبلی آنجہانی وٹھل راؤ دیشپانڈے کی موت پر دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔ بعد ازاں وارڈ نمبر 12کونسلر مسٹر ظہر رمضانی نے بلدی عہدیداروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوامی منتخب نمائندوں کو بلدی عہدیداروں کی جانب سے یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے جس کی بناء پر مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ مختلف محلہ جات سے تعلق رکھنے والے کونسلرس نے اجلاس میں  پیش کردہ ایجنڈہ کی تائید میں آواز بلند کی جس کے ساتھ ہی متفقہ طور پر ایجنڈے کو منظوری دیتے ہوئے اجلاس کا اختتام عمل میں لایا گیا۔

گدوال کو ضلع بننے میں رکاوٹ کا
الزام مسترد
گدوال۔/24اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گدوال کو ضلع کا درجہ دینے میں اگر میں رکاوٹ بنی ہوئی ہوں تو استعفی دینے کیلئے تیار ہوں، ٹی آر ایس پارٹی قائدین گدوال کو ضلع کا درجہ دینے وزیر اعلیٰ سے اعلان کروائیں۔ کل شام اپنے کیمپ آفس پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر ڈی کے ارونا نے یہ بات کہی۔ گدوال ضلع بننے کیلئے ہر طرح کی سہولت رہنے کے باوجود ونپرتی کو ضلع کا درجہ دیا گیا۔ سابق میں بھی گدوال کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ قائم ہونے کے باوجود گدوال کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ اس حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ ٹی آر ایس قائدین کو گدوال ضلع قائم ہونا پسند نہیں ہے صرف عوام کی تائید کیلئے استعفی دینے کا اعلان کررہے ہیں، محترمہ ڈی کے ارونا نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT