Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ۔4 دہشت گردوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ

۔4 دہشت گردوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ

پٹھان کوٹ فضائیہ کے اڈہ پر تلاشی اور صفائی مہم قطعی مرحلہ میں داخل
پٹھان کوٹ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پٹھان کوٹ فضائیہ کے اڈہ پر دہشت گرد حملہ میں ملوث چار دہشت گردوں کی نعشوں کو جو سکیوریٹی فورسیس ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے، آج پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ فضائیہ کے اڈہ میں تلاشی مہم بھی تیز کردی گئی ہے تاکہ اسے پوری طرح صاف کیا جائے۔ ہفتہ کی اولین ساعتوں میں یہ دہشت گرد حملہ ہوا اور اس میں ملوث تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ دو دہشت گردوں کی نعشیں دھماکوں کی زد میں آکر پرخچے اڑ گئے تھے۔ اس دوران فضائیہ کے اڈوہ کو صاف کرنے کی کارروائی آج بھی جاری رہی۔ پٹھان کوٹ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آر کے بخشی نے بتایا کہ ہمارا کام قطعی مرحلہ میں پہنچ چکا ہے۔ سکیوریٹی عہدیداروں نے کہاکہ تلاشی مہم ان مقامات پر بھی جاری رہے گی جہاں سات سکیوریٹی ارکان عملہ اور چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات کے طور پر یہ مہم جاری ہے کیوں کہ یہاں کارآمد اور استعمال میں نہ آنے والے بموں کے علاوہ اسلحہ کا بھاری ذخیرہ ہے۔ این آئی اے نے پہلے ہی تین مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT