Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / ۔4 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہوجائیں گے!

۔4 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہوجائیں گے!

ای کامرس شعبہ پر کاری ضرب، رئیل اسٹیٹ ، لکژری شعبہ بھی متاثر
نئی دہلی 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹ بندی کے سبب آئندہ ایک سال تک معاشی شرح ترقی میں ایک فیصد سے بھی زیادہ کی گراوٹ یقینی ہے۔ اِس کا راست اثر ملازمتوں پر پڑے گا اور تقریباً 4 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہونے کا امکان ہے۔ ایسے لوگ جو ای کامرس کے شعبہ سے وابستہ ہیں، اُن پر نوٹ بندی کا زیادہ اثر ہوگا کیوں کہ اِن فرمس نے تقریباً دو لاکھ افراد کو ملازمتوں سے محروم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ ٹیم لیز سرویسس کی معاون بانی ریتو پرنا چکرورتی نے کہاکہ ای کامرس کی تجارت میں مجموعی طور پر 70 فیصد لین دین نقد کی اساس پر ہوتا ہے اور نوٹ بندی کی وجہ سے یہ شعبہ بُری طرح متاثر ہوگا۔ آئندہ چند ماہ میں تقریباً 20 فیصد افراد ملازمت سے محروم ہوجائیں گے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اِس وقت ہندوستان میں ایک ملین افراد ای کامرس فرمس سے وابستہ ہیں۔ لکژری اشیاء تیار اور فروخت کرنے والی کمپنیوں پر بھی اِس کا فوری اثر پڑے گا۔ اِس کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ، کنسٹرکشن اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر بھی نوٹ بندی منفی اثر دکھائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ آئندہ 6 تا 8 ماہ کے دوران روزگار سے جہاں کئی افراد کو محروم کیا جائے گا وہیں مزید تقررات پر عملاً رُک جائیں گے۔ حکومت نے نوٹ بندی کے نتیجہ میں جو توقعات وابستہ کی ہیں اگر وہ پوری نہ ہوں تو پھر صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT