Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / ۔40 فیصد روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش نقل مکانی : اقوام متحدہ

۔40 فیصد روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش نقل مکانی : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ /15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج کہا ہے کہ رخائن ریاست سے روہنگیا مسلمانوں کی 40 فیصد آبادی بنگلہ دیش منتقل ہوچکی ہے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹفن لاوجیرگ نے کہا ہے کہ /25 اگست سے روہنگیا پناہ گزینوں کی جو تعداد میانمار کی سرحد عبور کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں داخل ہوئی ہے وہ 389,000 ہے ۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں سکریٹری جنرل کو مطلع کرتے ہوئے ترجمان نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنگلہ دیش کی سرحد عبور کرنے والے افراد کی تعداد 10 ہزار ہے جبکہ گزشتہ اکٹوبر کو رخائن ریاست میں ہوئے تشدد کے بعد بنگلہ دیش میں پناہ اختیار کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 40 فیصد ہے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے بموجب یونیسیف نے پانی کی سربراہی کے لئے ہنگامی طور پر کئی ٹرکس روانہ کئے ہیں اس کے علاوہ ہزاروں روہنگیا بچوں کے لئے اشیاء ضروریہ کا بھی انتظام کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش بغرض پناہ آنے والے روہنگیا مسلمانوں میں 60 فیصد بچے ہیں۔
اور یہ لوگ یہاں موجود پناہ گزینوں کیمپوں کا رخ کررہے ہیں جو کہ پہلے سے یہاں موجود افراد کے لئے بنائے گئے ہیں اور جہاں انہیں سرچھپانے چھت نظر آرہا ہے وہاں وہ پناہ لے رہے ہیں ۔ یونیسیف کے بموجب ان پناہ گزینوں کے لئے فراہم کی جانے والی اشیاء ضروریہ کی قلت ہے جس میں خاص کر صاف پینے کا پانی ، غذا اور رہنے کے لئے عارضی خیمے قابل ذکر ہیں ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT