Monday , May 1 2017
Home / ہندوستان / ۔41سالہ آٹو رکشا ڈرائیور ایس ایس سی امتحانات میں شریک

۔41سالہ آٹو رکشا ڈرائیور ایس ایس سی امتحانات میں شریک

ممبئی ۔8مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یہ صحیح ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ہے۔ اسی پر عمل کرتے ہوئے ایک 41سالہ آٹورکشا ڈرائیور شریف عبدالصمد خان نے امسال دسویں جماعت (ایس ایس سی ) کے امتحانات میں شرکت کا فیصلہ کیاہے جبکہ شمال مشرقی علاقہ ملنڈ میں رہائش پذیر شریف کے پانچ بچوں میں سے ایک بچہ امسال 12ویں جماعت کے امتحان میں شریک ہوا ہے ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکنڈری اور ہائرسکنڈری ایجوکیشن کے مطابق شریف امسال ایس ایس سی کے امتحانات میں بیرونی طالب علم کے طورپر شریک کیا گیا ہے ۔اس نے 1991-92ء میں اسکو ل چھوڑدیاتھا اور خاندان کی دیکھ بھال میں مصروف ہوگیا ۔اس کے پانچ بچوں میں ایک لڑکا اور چار لڑکیاں ہیں۔رخسا رنے بارہویں جماعت کا امتحان دیا ہے جبکہ شریف ہندی میڈیم اسکول وکھرولی راجپال ودیالیہ میں فارم 17داخل کرکے بیرونی طالب علم کے طورپر امتحانات میں شریک ہورہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT