Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / ۔5ترکی فوجی کرد عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک

۔5ترکی فوجی کرد عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک

استنبول ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرد عسکریت پسندوں نے 5 ترک فوجیوں کو سلسلہ وار جھڑپوں اور بم حملوں کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری خبررساں ادارہ دوگان نے کہا کہ ترک فوجی قصبہ نصیبان میں ایک کارروائی میں مصروف تھے جبکہ کرد عسکریت پسندوں نے ان پر حملہ کیا ۔ جھڑپوں میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے ۔صدر ترکی رجب طیب اردغان نے تجویز پیش کی تھی کہ کرد باغیوں کے حامیوں کی شہریت منسوخ کردی جائے کیونکہ وہ اس کے مستحق نہیں ہے ۔ اگر کوئی بھی فوج اور ترک شہریوں پر حملوں میں ملوث ہوتا ہے تو اسے شہریت سے محروم کردیا جانا چاہئیے ۔ وزیر قانون ترکی نے کہا تھا کہ وہ اس تجویز پر غور کریں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT