Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / ۔5 فلسطینیوں کو اسرائیلی فورس نے گولی ماردی

۔5 فلسطینیوں کو اسرائیلی فورس نے گولی ماردی

NABLUS, OCT 18 :- A Palestinian holding Palestinian flags stands on a burning car belonging to Jewish settlers after it was set on fire by Palestinians in the West Bank city of Nablus October 18, 2015. REUTERS/UNI PHOTO-13R

کشیدگی کم کرنے جان کیری کی نتن یاہو اور محمود عباس سے مجوزہ ملاقات
حبرون / پیرس ۔ /18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی یروشلم اور مغربی کنارہ میں اسرائیل نے چار فلسطینیوں کو گولی ماردی جبکہ ایک  شخص زخمی ہوگیا ۔ ایک اور واقعہ میں جنوبی اسرائیلی شہر بیرشیبا میں دو فلسطینی بندوق برداروں نے بس اسٹیشن پر موجودہ عوام پر فائرنگ کی جہاں پولیس نے ان میں سے ایک کو ہلاک کردیا اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور امن کی اپیل کی ۔ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری پرتشدد واقعات میں اسرائیل نے چاقو سے حملے کی کوشش ناکام بنانے کے نام پر 41 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ تاہم چاقو سے حملے کے واقعات میں 7 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں اور فلسطینی انتفادہ شروع ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ مغربی کنارہ میں جہاں تقریباً 500 یہودی آباد ہیں اور ان کے لئے سکیورٹی کا غیرمعمولی انتظام کیا گیا ہے ، حملے کے تین واقعات پیش آئے جبکہ چوتھا واقعہ مشرقی یروشلم میں یہودی آبادکاری علاقے میں واقع چیک پوائنٹ اور پانچواں حملہ کا واقعہ بھی ایک اور چیک پوائنٹ پر پیش آیا ۔ ان تمام واقعات میں فلسطینی حملہ آوروں نے اسرائیلیوں کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی ۔ اسرائیلی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کو ناکام بنادیا گیا ہے اور چار حملہ آواروں کو گولی ماردی گئی ہے ۔ اس دوران امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہا کہ وہ جاریہ ہفتہ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو اور فلسطینی لیڈر محمود عباس سے ملاقات کریں گے تاکہ تشدد کی اس لہر کو روکا جاسکے ۔ انہوں نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا ۔ اس دوران اسرائیل نے جاری بدامنی کو روکنے کیلئے بین الاقوامی مبصرین کی تجویز مسترد کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT