Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔500 تا2000کی ٹکٹ 20 ہزار میں

۔500 تا2000کی ٹکٹ 20 ہزار میں

کولکتہ ۔18مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہند۔پاک مقابلے کا بخار شائقین کرکٹ کے لئے 500 سے 2000 روپے میں فروخت ہونے والا میچ کا ٹکٹ 20 ہزار روپے میں بھی خریدنے سے بھی نہیں روک رہا ہے ۔ ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے کا ٹکٹ تاریخ کی طرح اس مرتبہ  بھی بلیک مارکیٹ میں اپنی حدوں کو چھونے لگا۔ جیتنا بلند کرکٹ کے متوالوں کا جوش ہے قیمت بھی بلیک میں اتنی ہی اونچی پہنچ گئی۔ 500 سے 2 ہزار والا ٹکٹ بلیک میں 20 ہزار میں بکنے لگا اور شائقین اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لئے ٹکٹ کی ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ کرکٹ بخار میں مبتلا شائقین نے کہا ہے کہ  ہفتے کو ہونے والے ہند۔پاک اس مقابلیکو گھر پر ٹی وی پر دیکھنے کی بجائے اسٹیڈیم میں خود اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ پسندیدہ کھلاڑیوں کے چھکے اور چوکوں پر نعرے نہ لگیں تو کرکٹ کا کیا مزہ نہیں آتا۔ شائقینکا جنون دیکھ کر انتظامیہ بھی 65 ہزار افراد کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم میں کرسیاں ہٹا کر زیادہ افراد کے میچ دیکھنے کی گنجائش بنا رہی ہے

TOPPOPULARRECENT