Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ۔500 روپئے کے نئے کرنسی کی عنقریب طباعت

۔500 روپئے کے نئے کرنسی کی عنقریب طباعت

ممبئی ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج کہا کہ وہ بہت جلد مہاتما گاندھی (جدید) سیریز کے تحت 500 روپئے کے نئے نوٹ جاری کررہی ہے جس کے دونوں نمبر پینلس میں E کا حرف رہے گا۔ بینک نوٹ کے پیچھے سوچھ بھارت کا لوگو رہے گا۔ آر بی آئی نے کہا کہ ’’کیش کے ساتھ جاری کئے جانے والے بینک نوٹس نمبر پینلس میں اسٹار (تارہ) بھی رہے گا۔ 500 روپئے کے 100 نوٹوں پر مشتمل پیکٹس اس لئے جاری کئے جائیں گے کیونکہ یہ نوٹ سلسلہ وار نمبرس کے ساتھ نہیں رہیں گی۔ چنانچہ ’’اسٹار نوٹوں‘‘ کے پیکٹس کی آسان شناخت کیلئے یہ طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ 500 روپئے کے اسٹار نوٹ پہلی مرتبہ  جاری کئے جارہے ہیں۔ تاہم 100 روپئے، 50 روپئے، 20 روپئے اور 10 روپئے کے اسٹار بینک نوٹوں کا چلن پہلے سے جاری ہے۔ سلسلہ وار نمبروں کے ساتھ طبع شدہ نوٹوں پیکٹس میں شامل بینک نوٹ کسی خامی کی صورت میں طباعت کے مرحلہ میں ہی پہچان لی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT