Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔500 سب انسپکٹرس کیلئے ایک لاکھ 86 ہزار درخواستیں

۔500 سب انسپکٹرس کیلئے ایک لاکھ 86 ہزار درخواستیں

تعلیم یافتہ بے روزگار ، ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمتوں پر کنٹرول
حیدرآباد۔13اپریل (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں 500سب انسپکٹرس کی جائیدادوں کے لئے ایک لاکھ 86ہزار امیدواروں کے درمیان مسابقت رہے گی۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ 500سب انسپکٹرس کی جائیدادوں پر تقرات کے اعلامیہ کے بعدنوجوانوں میں بیروزگاری  کی جو صورتحال سامنے آئی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ریاست میں تعلیم یافتہ بیروزگاروں کی شرح میں کس تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین کے بموجب ریاست آندھرا پردیش میں مفت تعلیم کے مواقع فراہم کئے جانے کے علاوہ کارپوریٹ کالجس کی بھرمار کے سبب نوجوانوں کو بہتر اور اعلی تعلیم کے حصول کے مواقع میسر آئے ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی ترقی تو ممکن ہو سکی لیکن تعلیم و ملازمتوں کے درمیان تیزی کے ساتھ بڑھنے والے فرق کے سبب تعلیمیافتہ بیرزگاروں کی شرح بڑھتی جا رہی ہے۔ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد دونوں ریاستوں کے ملازمتوں کی فراہمی کے متعلق معاملات یکساں نظر آرہے ہیں چونکہ دونوں ہی ریاستوں میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے اثرات اب محسوس ہونے لگے ہیں۔ سرکاری عہدیداروں کا ماننا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ملازمتوں کی فراہمی کے مسئلہ کو بڑی حد تک کنٹرول کیا ہے لیکن اس کے باوجود اب بھی ریاست تلنگانہ میں نوجوانوں کو ملازمت و روزگار کی فراہمی کی ازسر نو حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT