Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / ۔500 کیلو وزنی خاتون کی سرجری

۔500 کیلو وزنی خاتون کی سرجری

ممبئی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام دنیا کی سب سے وزنی خاتون ایمن احمد کی یہاں اسپتال میں سرجری کی گئی ہے جبکہ اُسے گزشتہ ماہ علاج کے لئے مصر سے لایا گیا تھا۔ دواخانہ کی طرف سے آج جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ سیفی ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے 500 کیلو وزنی ایمن کی 7 مارچ کو لیاپرو اسکوپک سرجری انجام دی۔اُن کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم پوری کوششیں کرے گی کہ اُن کے تمام طبی مسائل کا علاج ہوجائے اور وہ جلد از جلد مصر کو واپس پرواز کیلئے جسمانی طور پر فٹ ہوجائیں۔ وہ موجودہ طور پر مابعد آپریشن نگہداشت کے تحت ہے۔ شہر کے سرجن مفضل لکڑوالا اور اُن کی ٹیم ایمن کا علاج کررہے ہیں۔ خصوصی چارٹرڈ فلائیٹ میں ممبئی لائے جانے سے قبل ایمن اپنے بستر تک محدود رہی تھی اور گزشتہ 25 سال اپنے مکان سے باہر نہیں نکلی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT