Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / ۔500 کیلو وزنی مصری خاتون کی علاج کیلئے ممبئی آمد

۔500 کیلو وزنی مصری خاتون کی علاج کیلئے ممبئی آمد

ممبئی 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی بھاری بھر خواتین میں شامل 36 سالہ ایمن احمد آج یہاں پہونچیں تاکہ ایک مقامی سنٹر میں وزن گھٹانے کا علاج کراسکے۔ایمن اِجپٹ ایئر فلائیٹ میں سفر کرتے ہوئے صبح کی ابتدائی ساعتوں میں تقریباً 4 بجے ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہونچی۔ ڈاکٹروں نے کہاکہ ایمن جو 25 سال سے اپنے مکان سے باہر نہیں آئی تھی، وہ تقریباً ایک ماہ آبزرویشن میں رہے گی اور اُس کے بعد اس کی سرجری کی جائے گی۔ دنیا کی بھاری بھر کم خاتون اب شہر کے سرجن ڈاکٹر مفضل لکڑاوالا اور اُن کی ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگہداشت میں ہیں۔ وہ تقریباً 3 ماہ سے ایمن کا علاج کررہے ہیں اور مصر کے شہر اسکندریہ سے ایمن کو بیڈ پر رکھتے ہوئے یہاں منتقل کرنے میں تمام تر ضروری احتیاط برتی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے کہاکہ ایمن کو ممبئی منتقل کرنا اُن کے کیس کی پیچیدگیوں کو ملحوظ رکھے تو چیلنج بھرا کام رہا لیکن یہ بھی دیکھنا پڑا کہ وہ گزشتہ 25 سال سے مکان سے باہر نکل پائی تھی اور اُس کا وزن اگر گھٹانا ہو تو اُس کی مکان سے منتقلی کے لئے کچھ تو جتن کرنا ہی تھا۔ ایمن کے ہمراہ اپرنا گوئل بھاسکر اور دیگر چند ڈاکٹرس ہیں۔ وہ اپنی بہن شائمہ احمد کے ساتھ ممبئی آئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT