Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ۔54 آئی ایس حامیوں کو گرفتار کیا گیا: حکومت

۔54 آئی ایس حامیوں کو گرفتار کیا گیا: حکومت

نئی دہلی 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خطرناک دہشت گرد آئی ایس آئی ایس کے جملہ 54 حامیوں کو ملک بھر میں گرفتار کیا گیا ہے، لوک سبھا کو آج یہ اطلاع دی گئی۔ مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے کہاکہ قومی تحقیقاتی ادارہ این آئی اے اور اسٹیٹ پولیس نے ملک کے مختلف حصوں میں آئی ایس آئی ایس / آئی ایس آئی ایل / آئی ایس کے تعلق سے مختلف کیس درج رجسٹر کئے ہیں۔ وزیر نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہاکہ ابھی تک موصولہ اطلاع کے مطابق 54 آئی ایس آئی ایس حامیوں یا ہمدردوں کو گرفتار کیا گیا قبل اِس کے کہ وہ ملک میں کوئی دہشت گرد حملہ کرتے۔ اُنھوں نے کہاکہ ماضی قریب میں آئی ایس آئی ایس کے پرچموں کو بعض گمراہ نوجوانوں کیجانب سے لہرانے کے چند واقعات جموں و کشمیر میں مختلف موقعوں پر دیکھنے میں آئے۔ ریاستی حکومت سے اِس طرح کے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کیلئے کہا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT