Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ۔6نومبر کو مجلس بلدیہ کا اجلاس

۔6نومبر کو مجلس بلدیہ کا اجلاس

کریم نگر۔/28اکٹوبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نومبر کی6تاریخ کو مجلس بلدیہ کااجلاس منعقد ہوگا۔ اس سلسلہ میں میئر سردار رویندر سنگھ نے تمام شعبہ جات کے عہدیداروں کو تیاری کرلینے ، ترقیاتی کاموں کے ٹنڈرس، مختلف کاموں کے فنڈز سے روبہ عمل کاموں کی تفصیلات کے ساتھ اجلاس میں حاضر رہنے کی ہدایت دی۔ ایجنڈہ میں جن مسائل اور اُمور پر مباحث ہونا ہے اسے شامل کرلینے اور تمام کارپوریٹرس کو زیر بحث ایجنڈہ کی کاپیاں بھیج دینے کا مشورہ دیا۔

جڑچرلہ میں سڑک حادثہ
۔5افرادشدید زخمی
جڑچرلہ ۔ /28 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ میں کل رات کرنول جانے والی سوئفٹ کار جس میں پانچ افراد سوار تھے یہ کار تیز رفتار سے جارہی تھی اسی دوران بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکراکر اُلٹ گئی۔ جڑچرلہ پولیس کی اطلاع کے بموجب مشتاق، یواکمار، ارجن، نرسمہا زخمی ہوگئے جو کرنول کے رہنے والے ہیں۔ ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ زخمی افراد کو 108 ایمبولنس کے ذریعہ ایس وی ایس ہاسپٹل محبوب نگر منتقل کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT