Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / ۔6 پاکستانی شہری دریائے نیل میں غرقاب

۔6 پاکستانی شہری دریائے نیل میں غرقاب

قاہرہ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے دریائے نیل میں ایک کشتی کے الٹ جانے سے اس میں سوار چار پاکستانی شہری غرقاب ہوگئے جبکہ دیگر تین لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ حادثہ کے وقت کشتی پر جملہ 13 افراد سوار تھے۔ دنیا کے طویل ترین دریا میں شمار کئے جانے والے دریائے نیل میں یہ حادثہ آج صبح رونما ہوا جس کے فوری بعد حکام نے حرکت میں آتے ہوئے بچاؤ کاری عملہ کو چوکس کردیا اور 6 افراد کو بچانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ دیگر افراد کی قومیت کا فوری طور پر کوئی پتہ نہیں چلا جبکہ تین دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ دریائے نیل 6853 کیلومیٹر طویل ہے۔

TOPPOPULARRECENT