Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ۔6000 کروڑ کے کالے دھن کی ہانگ کانگ کو منتقلی

۔6000 کروڑ کے کالے دھن کی ہانگ کانگ کو منتقلی

نئی دہلی۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) معدوم الوجود درآمد کے نام پر بینک آف بڑودہ کے ذریعہ ہانگ کانگ کو 6000 کروڑ وپئے کا کالے دھن کی مبینہ منتقلی کی تحقیقات کے ضمن میں سی بی آئی نے 50 سے زائد مقامات پر دھاوے کئے اور چند مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا آغاز کردیا ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا ہے کہ 59 کھاتہ دار کمپنیوں میں اکثر نے مشتبہ معدوم الوجود درآمدات درآمدات کی ادائیات کے بہانے ہانگ کانگ کو رقومات روانہ کی تھیں اور ان کمپنیوں نے اپنے غلط پتے درج کروائے تھے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ سی بی آئی نے اس کیس کے اصل مشتبہ سرغنوں کی شناخت کرلی ہے اور چند سے سی بی آئی ہیڈکوارٹرس میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ سی بی آئی کے ترجمان کے مطابق ’’بینک آف بڑودہ کی شکایت پر سی بی آئی نے اپنے 59 کرنٹ اکائونٹ ہولڈرس، چند نامعلوم بینک عہدیداروں اور خانگی افراد کے خلاف مختلف قوانین کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔‘‘ انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ نے بھی ایک مقدمہ دج کرتے ہوئے دھائوں کا آغاز کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT