Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ۔65 سالہ خاتون کو 50 آوارہ کتوں نے کاٹ کھایا

۔65 سالہ خاتون کو 50 آوارہ کتوں نے کاٹ کھایا

کیرالا سکریٹریٹ سے 10 کیلو میٹر دوری پر ہولناک واقعہ
تھرواننتا پورم ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کیرالا کے دارالحکومت تھرواننتا پورم میں ریاستی سکریٹریٹ سے بمشکل 10 کیلو میٹر دوری پر جمعہ کی شب ایک 65 سالہ خاتون کو 50 آوارہ کتوں نے کاٹ کھایا ۔ مہلوک خاتون شیلا اماں نے کیرالا کے میڈیکل کالج ہاسپٹل میں دم توڑ دیا ۔ اس واقعہ کے بعد برہم رشتہ داروں اور مقامی افراد نے شہر کے حکام پر الزام عائد کیا کہ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات سے ہم بہت پریشان ہیں ۔ بلدی حکام نے ہمارے صبر کا کافی امتحان لیا ہے ۔ قانون کی بعض کمزوریوں کا بہانہ بناکر کتوں کا صفایا کرنے سے گریز کیا کیا جارہا ہے ۔ ہم کو ان کتوں سے بہت زیادہ پریشانی اور خوف ہے یہ واقعہ جمعہ کی رات 9 بجے پیش آیا ۔ جب شیلا اماں بیت الخلاء کے لیے گھر سے باہر گئی تھیں ۔ اس کے فرزند نے کتوں کے غول کو اس کی ماں پر جھپٹتے ہوئے دیکھا اور جب اس نے ماں کو تلاش کرنے لگا تو اس کو کتوں سے خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا ۔ ایک گھنٹہ بعد شیلااماں فوت ہوگئی ۔ ایک اور 50 سالہ عورت کو کتوں کے غول نے حملہ کیا تھا لیکن وہ جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT